جامعہ کراچی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اعزازی ڈگری سے نواز دیا

04:31 PM, 10 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )   جامعہ کراچی نے سندھ گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک خصوصی کانووکیشن تقریب میں معروف اسلامی اسکالر   ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اعزازی ڈگری (honoris causa) سے نواز دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق   اعزازی ڈگری سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے دی ، جو جامعہ کراچی کے چانسلر بھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  یہ اعزاز ڈاکٹر نائیک کی خدمات کو اسلام کے لیے تسلیم کرتے ہوئے دیا گیا ہے۔

کانووکیشن کی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گورنر ٹیسوری نے کہا کہ   ڈاکٹر ذاکر نائیک ریاست کے مہمان ہیں، ان کو دیا جانے والا یہ اعزاز ہم سب کیلئے باعث فخر ہے۔

خیال رہے کہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت  کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہیں ،پاکستان میں قیام کے دوران وہ مختلف شہروں میں عوامی اجتماعت منعقد کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کے علاوہ، ڈاکٹر نائیک نے کراچی میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا اور وہ 12 اور 13 اکتوبر کو لاہور اور 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں اسٹیج پر خطاب کریں گے۔

مزیدخبریں