مدھوبالا کی سفاری پارک منتقلی، یو اے ای  قونصل جنرل کی ذاتی دلچسپی ، فوری طور پر ادویات فراہم کرنے کا حکم

05:46 PM, 10 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل  ڈاکٹر بخیت عتیق المریمیثی نے  کراچی کے چڑیا گھر کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  جون 2009 میں تنزانیہ سے کراچی کے سفاری پارک میں مادہ افریقی ہاتھیوں کا ایک گروہ آیا۔ مدھوبالا، جو اپنی بہن نورجہاں کے اپریل 2023 میں انتقال کے بعد اکیلی رہ گئی، مالکہ اور سونیا کے ساتھ نومبر 2024 میں سفاری پارک منتقل ہوگی۔

 متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل  ڈاکٹر بخیت عتیق المریمیثی نے مدھوبالا کے لیے ضروری ادویات کا انتظام کیا، جو فوری طور پر دو بار فراہم کی گئیں۔

ڈاکٹر المریمیثی نے ہاتھیوں کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے ذاتی طور پر دورہ کیا اور اپنے دورے کے دوران ایک درخت بھی لگایا، جو انکے پاکستان میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

دریں اثناء مدھو بالا ہتھنی کی چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقلی کے سلسلے میں جانوروں کی عالمی تنظیم فور پاز کے ماہرین سفاری پارک پہنچ گئے، جہاں ہتھنی کے لیے قدرتی ماحول کی طرح جگہ تیار کی جا رہی ہے۔

فور پاز کے ماہرین نے جگہ کا تفصیلی معائنہ کیا، یہاں مالیکا اور سونیا نامی ہتھنیاں پہلے ہی موجود ہیں، ہتھنی کی منتقلی کے لیے ڈاکٹر عامر خلیل تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

 عالمی تنظیم فور پاز کے ڈاکٹر عامر خلیل نے بتایا کہ ان کا مقصد مدھو بالا کو قدرتی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، اس سلسلے میں سفاری پارک میں کام آخری مرحلے میں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مدھو بالا کی صحت اچھی ہے، اور وہ سونیا اور مالیکا نامی ہتھنیوں کے ساتھ آسانی سے گھل مل جائے گی۔

مزیدخبریں