وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیرصدارت گرینڈ جرگہ ، اندرونی کہانی  سامنے آگئی

06:36 PM, 10 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) وزیراعلی  خیبرپختونخوا   علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   وزیراعلی نے جرگہ سے کالعدم تنظیم کے ساتھ بات کرنے کا اختیار مانگا ۔

وزیر اعلی نے جرگے سے خطاب میں کہا کہ  مذاکرات کے لیے دوسرے فریق کے ساتھ زمین پر بیٹھنے کو بھی تیار ہوں،  اب تک جو کارروائی ہوئی اس پر ریاست کی وجہ سے خاموش رہا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ  مزید جو کچھ ہوگا تو مجھ سے پوچھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق   وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوب دیا کہ   آپ میزبانی کرلیں ، مذاکرات پر ہمیں اعتراض نہیں ۔

وزیر اعلی کے پی   علی امین گنڈا پور نے کہا کہ   میں جرگہ بناؤں گا اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی نمائندگی دی جائے گی ،انہوں نے جرگے کو یقین دہانی کرائی  کہ   اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کالعدم تنظیم ریاست کے خلاف نہ جائے۔

وزیر اعلی نے یقین دہانی کرائی کہ   کوشش ہوگی کہ کم سے کم وقت میں مسئلہ  کو حل کریں۔

مزیدخبریں