محسن نقوی کافتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

09:42 PM, 10 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ   سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشن کرکے 4 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ   سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری  کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔  دہشتگرد اور سہولت کار دھرتی کا بوجھ ہیں اور قوم کی حمایت سے اس دھرتی سے  دہشتگردوں کا  صفایا کریں گے۔ دہشتگردوں کا سر کچلنے کے لیے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

مزیدخبریں