کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 فی صد سے متجاوز
08:30 AM, 10 Sep, 2021
پبلک نیوز: پاکستان میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری، مہلک وائرس نے مزید 83 زندگیاں نگل لیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 580 ہو گئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 689 نئے کیس رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح 6 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ 91 ہزار 440 مریض زیرعلاج، 5 ہزار 362 کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61 ہزار 128 ٹیسٹ کئے گئے، 3 ہزار 689 افراد میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 03 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا نے مزید 83 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 26ہزار 580 ہوگئی۔ ملک بھر میں 11 لاکھ 97 ہزار 887 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے۔ کورونا کے 91 ہزار 440 مریض اسپتالوں اور گھروں میں زیرعلاج ہیں جن میں سے 5 ہزار 362 کی حالت تشویشناک ہے گزشتہ روز 3 ہزار 755 افراد صحت یاب بھی ہوئے، اب تک اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 79 ہزار 867 ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن بھی کامیابی جاری ہے۔