نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

02:30 PM, 10 Sep, 2021

احمد علی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ نیپرا نوٹیفیکیشن کے مطابق جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔ سی پی پی اے -جی نے 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ اس کا اطلاق صرف ستمبرکے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔
مزیدخبریں