اربعین: نجف، بغداد، دمشق کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان

04:30 PM, 10 Sep, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا اربعین کے موقع پر نجف، بغداد اور دمشق کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان، پروازیں لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے 8 پروازیں نجف، 3 پروازیں دمشق اور ایک پرواز بغداد روانہ ہو گی۔ لاہور سے 3 پروازیں نجف، ایک پرواز بغداد اور ایک پرواز دمشق روانہ ہو گی۔ اسلام آباد سے ایک پرواز نجف روانہ ہو گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں کا آغاز 17 ستمبر سے ہو گا اور 24 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ اہم مذہبی مواقع پر پی آئی اے زائرین کی سہولت کے لئے خصوصی پروازیں چلاتی ہے۔ قومی ائر لائن زائرین کو مقام مقدسہ پہچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔
مزیدخبریں