کار پر فائرنگ,ایڈیشنل آئی جی موٹروے زخمی، بھائی جاں بحق

04:45 PM, 10 Sep, 2021

احمد علی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) تھانہ نصیر آباد کے علاقہ فتح جنگ انٹر چینج پر ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ، ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی زخمی، فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی کے بھائ نعمان افضل جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر تھانہ نصیر آباد کے علاقہ فتح جنگ انٹر چینج کے قریب فائر کھول دیا گیا۔ فائرنگ کے باعث وہ زخمی ہو گئے جبکہ ان کے بھائی نعمان افضل جاں بحق ہو گئے۔ ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی کو زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سینئر افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث گاڑی ٹریس کر لی۔ کار سوار 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
مزیدخبریں