پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،11ستمبر 2021

07:00 PM, 10 Sep, 2021

احمد علی
قائد حزب اختلاف شہبازشریف کہتےہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر حکومت کے پاس دلیل نہیں، دھمکی ہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں ہم نے اداروں پر نہیں، صرف ان میں چھپے منفی کرداروں پر تنقید کی ہے، یہاں حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی دے رہی ہے، پوچھنے والا کوئی نہیں پیپلزپارٹی دوستوں کی بجائے جیالوں پر بھروسہ کرے گی، بلاول بھٹو زرداری نے رحیم یارخان میں کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ دوستوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عدم اعتماد لے کر آئیں، اگر اپنا ووٹ استعمال نہیں کرنا چاہتے تو استعفے دے دیں پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا حکومت کے الیکشن کمیشن پر الزامات پر اظہار تشویش، کہا حکومت الیکشن کمیشن کے37اعتراضات تسلیم کرنے کو تیار نہیں، حکومت کا رویہ غیرمناسب اور تشویش ناک ہے ووٹ کو عزت نہیں دیں گے تو ملک آگے نہیں جائے گا، لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں حکومت کی کوشش ہے کہ انتخابات الیکشن کمیشن نہیں حکومت کرائے، یہ الیکشن کمیشن پر قبضہ کرکے دھاندلی کرنا چاہتے ہیں
مزیدخبریں