نسیم شاہ نے یادگار بیٹ نیلامی کیلئے پیش کردیا

04:42 AM, 10 Sep, 2022

احمد علی
افغانستان کے خلاف 2 چھکے لگا کر پاکستان کو فتح دلوانے والے نوجوان کھلاڑی نسیم شاہ نے اپنا یادگار بیٹ نیلامی کے لیے پیش کر دیا ہے۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کیلئے دی جائے گی۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف جس بیٹ سے نسیم شاہ نے میچ کے آخری لمحات میں دو چھکے لگائے، وہ بیٹ محمد حسنین کا تھا۔ افغانستان کے خلاف میچ کے دوران نسیم شاہ نے حسنین سے وہ بیٹ کھیلنے کے لیے لیا اور پھر تاریخ رقم کردی۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1567901781753044993?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1567901781753044993%7Ctwgr%5Ea73615ec2868c3485a36fdede2f0bee62c29caac%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40007094 محمد حسنین نے اپنا بیٹ نسیم شاہ کو گفٹ کردیا۔ نسیم شاہ نے یادگار بیٹ نیلامی کے لیے پیش کردیا۔ انھوں نے بتایا کہ نیلامی کی آدھی رقم سیلاب متاثرین میں تقسیم کردی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں‌: ایشیاء کپ: پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دیدی خیال رہے کہ ایشیا کپ 2022 میں سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر بھارت کو بھی ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔ پاکستان کو اس میچ میں فتح اور ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا جو نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر پورا کیا۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستانی بولرز ابتدا میں تو بجھے بجھے نظر آئے تاہم پھر افغان بیٹرز کو پاکستانی بولرز نے کھل کر نہ کھیلنے دیا۔ جس کے ساتھ افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بناسکی۔ افغان بلے باز جہاں رنز بناتے رہے وہیں وقفے وقفے کے ساتھ وکٹیں بھی گنواتے رہے۔ ابراہیم زادران 37 گیندوں پر 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللّٰہ زازئی نے 21، رحمان اللّٰہ گرباز نے 17، کریم جنت نے 15 اور نجیب اللّٰہ زادران نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔ آخری لمحات میں راشد خان کے ناقابلِ شکست 18 اور عظمت اللّٰہ اورکزئی کے 10 رنز کی بدولت افغان ٹیم 129 کے ہندسے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ اس میچ میں پاکستان کے تمام بولرز ہی وکٹ کا مزہ چھکنے میں کامیاب ہوئے، تاہم حارث رؤف 2 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شاداب خان، نسیم شاہ، محمد حسنین اور محمد نواز نے ایک ایک افغان کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مزیدخبریں