آسٹریلوی کپتان اَرن فنچ ون ڈے سے ریٹائرڈ

06:47 AM, 10 Sep, 2022

احمد علی
آسٹریلوی کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان اَرن فنچ نے مختصر فارمیٹ کی عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، وہ اگلے ماہ ٹی 20 ورلڈکپ کھیلیں گے جو آسٹریلیا کے میدانوں پر کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق 35 سال کے اَرن فنچ نے حالیہ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بدترین کارکردگی کی وجہ سے ون ڈے انٹرنیشل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، وہ اپنا آخری ایک روزہ میچ بروز اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلیں گے۔ اَرن فنچ کے کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی تعداد 145 ہے جن میں سے 39 کی اوسط سے پانچ ہزار 401 رنز سکور کیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 17 ایک روزہ انٹرنیشنل سینچریاں سکور کر رکھی ہیں۔ آسٹریلیا کیلئے 54 میچوں میں کپتانی کرنے والے اَرن فنچ کا اپنے کرکٹ کیریئر کے حوالے سے کہنا ہے کہ ’یہ ایک بہترین سفر رہا جس میں غیرمعمولی یادداشتیں بنیں۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میری خوش قستمی رہی کہ دنیا کی بہترین ون ڈے ٹیم کا حصہ رہا، اسی طرح اُن سب لوگوں کا ساتھ رہا جن کے ہمراہ میدان میں رہا اور کچھ لوگ پس منظر میں رہ کر بھی ساتھ رہے۔‘ اَرن فنچ اگلے ماہ اکتوبر کی 22 تاریخ سے آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے اعزاز کے دفاع کرنے کیلئے میدان میں اتریں گے تاہم گذشتہ سات ایک روزہ میں سے 3 میں بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ باقی چار میں کُل 26 رنز بنا سکے۔ ان کی اس کارکردگی کے باوجود بھی انہیں اگلے سال کرکٹ کے عالمی مقابلے ون ڈے ورلڈکپ میں ٹیم کی کپتانی سونپی جانے کی توقع تھی تاہم اَرن فنچ نے محدود اوورز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا اعلان کر دیا۔
مزیدخبریں