پی ٹی آئی کی 36 بڑے شہروں میں احتجاج کے مقامات کی فہرست جاری

09:46 AM, 10 Sep, 2022

احمد علی
اسلام آباد: مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے 36 بڑے شہروں میں احتجاج کے مقامات کی فہرست جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکن 36 مقامات پر جمع ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے مطابق راولپنڈی مری روڈ،اسلام آباد ایف نائن پارک اور پشاور میں حشت نگری چوک میں کارکن جمع ہوں گے۔ صوابی میں صوابی چوک،مردان میں مردان پریس کلب،نوشہرہ میں شوبرا چوک اور خیبر میں خیبر چوک باڑہ میں کارکن جمع ہوں گے۔ کندھ کوٹ میں انصاف ہاؤس بکشا پور،جیکب آباد میں ڈی سی چوک گھوٹکی میں پریس کلب پراجتماع ہو گا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں کہا گیا ہے کہ شیخوپورہ میں کارکن انصاف سیکرٹیریٹ سنی پیٹرولیم سروس،قمبر شہداد کوٹ میں تحریک انصاف دفتر جمع ہونگے۔ خیر پور پریس کلب،سکھر انصاف ہاؤس حیدرآباد پریس کلب پر کارکنوں کو جمع ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق کراچی میں گلستان جوہر اور کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے کارکن جمع ہوں گے، لاہور میں لبرٹی چوک،اوکاڑہ میں صنم سینما سے پریس کلب،دیپالپور انصاف ہاوس سے مدینہ چوک میں کارکن جمع ہوں گے۔چنیوٹ میں پی ٹی آئی کارکن سیٹلائیٹ ٹاؤن،رینالہ خورد میں لائبہ چوک،ساہیوال میں جوگی چوک،فیصل آباد میں گھنٹہ گھر پرجمع ہوں گے، خانیوال میلاد مصطفی چوک،سرگودھا خیام چوک،پاکپتن نگینہ چوک ،لیہ پرانا بلوچ اڈا میں کارکن جمع ہوں گے۔ ملتان میں کارکنوں کو انصاف چوک 9 نمبر چونگی،وہاڑی بلدیہ حال بہاولنگر میں سرائیکی چوک میں جمع ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،مظفرگڑھ میں کچہری چوک،لودھراں میں تحریک انصاف سیکرٹیریٹ،بہاولپور میں سٹی چوک،ڈی جی خان ٹریفک چوک میں عوام جمع ہو گی، راجن پور میں تحریک انصاف سیکرٹیریٹ،رحیم یار خان میں دعا چوک میں کارکن جمع ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر بڑی سکرینیں نصب کی جائیں گی جن پر عمران خان کا خطاب براہِ راست دکھایا جائے گا ، چیئرمین عمران خان سہ پہر 4 بجے گوجرانوالہ بار سے خصوصی خطاب کے بعد جناح اسٹیڈیم پہنچیں گے، جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔
مزیدخبریں