نسیم شاہ کی کرکٹ میں مقبولیت دیکھ کر جذباتی ہوجاتا ہوں،کوچ سلمان قادر
04:44 PM, 10 Sep, 2022
عبدالقادر اکیڈمی کوچ سلمان قادر کا کہنا ہے کہ سات سال قبل عبدالاقادر کرکٹ اکیڈمی میں نسیم شاہ کرکٹ پریکٹس کیلئے آیا تو دیکھتے ہی سمجھ گیا تھا کہ اس پر کی گئی محنت پر ایک دن ساری قوم کو ناز ہو گا اور یہ ابھرتا ہوا ستارہ دنیا بھر میں اپنی کامیابی کے جھنڈے ضرور گارڈے گا۔ رپورٹ: محسن علی دانش نسیم شاہ کے کوچ سلمان قادر کا کہنا ہے کہ اپنے تراشے ہوئے ہیرے پر فخر کرنے کا وقت آیا ہے پر امید ہوں کہ ایشیاء فائنل میچ میں سری لنکا کو اپنی پرفارمنس سے ٹف ٹائم دے گا۔ گزشتہ افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں نسیم شاہ میدان میں جب اترا تو دل کی دھڑکن نے بتایا تھا کہ اپنے لگائے گئے پودے پر فخر کرنے کا وقت آیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں کوچ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نسیم شاہ کی مقبولیت دیکھ کر جذباتی ہو جاتا ہوں اور بے حد خوشی محسوس کرتا ہوں۔ سلمان قادر کا مزید کہنا تھا کہ عثمان قادر اور نسیم شاہ کو ایک ساتھ ٹیم میں دیکھتا ہوں تو پیار بھرا احساس ہوتا ہے۔ نسیم شاہ ہمیشہ عزت اور احترام سے ملتا ہے اور اس کیساتھ بے حد دعائیں موجود ہیں جو اس کو مزید ترقی کیطرف لیکر جائیں گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے ٹاکرے میں پوری کرکٹ ٹیم بھرپور پرفارم کرے گی اور آئندہ فائنل جیت کر فاتح قرار پائیں گے اور نسیم شاہ فل پرفارم کرے گا۔ سلمان قادر کا کہنا تھا کہ عبدالقادر کرکٹ اکیڈمی میں والد عبدالقادر کی سیکھائے گئے گور نسیم شاہ کو بتائے اور امید ہے یہ لامتناہی سلسلہ ایسے ہی جاری رکھوں گا۔