گوگل کروم کی 15 سال مکمل، گوگل کا کروم براؤزر کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان

01:00 PM, 10 Sep, 2023

احمد علی
گوگل کروم کی 15 سال مکمل ہونے پر کمپنی کی جانب سے ویب براؤزر کے نئے ڈیزائن اور چند فیچرز کو متعارف کروایا جا رہا ہے۔ گوگل نے ایک ایک بلاگ پوسٹ میں یہ اعلان کیا ہے کہ ڈیسک ٹاپ کیلئے کروم کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ گوگل کروم میں نئے تھیم اور کلر آپشنز ری ڈیزائن براؤزر کا بھی حصہ ہوں گے جب کہ ویب براؤزر کے آئیکونز کو بھی اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کروم کا نیا ڈیزائن میٹریل یو ڈیزائن لینگوئج پر مبنی ہوگا۔ گوگل کی جانب سے کروم مینیو کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کے لیے مختلف فیچرز اور آپشنز جیسے گوگل ٹرانسلیٹ اور ایکسٹینشنز کا استعمال آسان ہو جائے۔ کمپنی کی جانب سے کروم ویب اسٹور کو بھی ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے جبکہ سائیڈ بار میں ایک فیچر بھی صارفین کو دستیاب ہوگا تاکہ کسی سائٹ سورس کے حوالے سے انہیں اضافی معلومات تک رسائی حاصل ہو سکے۔ گوگل کے مطابق کروم پر سیف براؤزنگ کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو میل وئیر اور دیگر آن لائن خطرات سے تحفظ مل سکے۔ واضح رہے کہ گوگل کروم کو ستمبر 2008 میں متعارف کرایا گیا تھا۔
مزیدخبریں