شیخوپورہ، مسافر بس الٹنے سے 7 مسافر ہلاک ، 57 شدید زخمی

01:21 PM, 10 Sep, 2023

احمد علی
شیخوپورہ میں موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 مسافر ہلاک اور 57افراد زخمی ہع گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے علاقے شیخوپورہ موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی ، مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا ہے۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کا شکار مسافر مسیحی برادری کی تقریب میں شرکت کے لئے حافظ آباد سے مریم آباد جا رہے تھے، بس الٹنے کے باعث متعدد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
مزیدخبریں