زرداری اور بلاول کے بیانات میں کوئی اتنا فرق نہیں ہے، فیصل کریم کنڈی
04:29 PM, 10 Sep, 2023
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے سبق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیانات میں کوئی اتنا فرق نہیں ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین میں ہے کہ اگر نشستیں بڑھا رہے ہیں تو حلقہ بندیاں ہوں گی، حلقہ بندیاں کوئی اتنا طویل عمل نہیں جسے آپ نومبر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شک ہے شاید الیکشن شیڈول دسمبر میں بھی نہ ملے، آپ الیکشن کی تاریخ نہیں دے رہے اور خاموش ہیں تو اس کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے کہا پوری پیپلزپارٹی متحد کھڑی ہے، اگلے ہفتے لاہور میں پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہے، اجلاس میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے مشاورت ہوگی اور مستقبل کا لائحہ عمل دیں گے۔