بجلی چوری میں ملوث افسران کوانکوائری کرنے کے بعد سزائیں، ترجمان لیسکو

05:40 PM, 10 Sep, 2023

احمد علی
لاہور: الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر نے افسران کیخلاف ایکشن لے لیا۔ لیسکو ترجمان کے مطابق بجلی چوری میں ملوث افسران کوانکوائری کرنے کے بعد سزائیں دی گئیں۔ ایس ڈی او قلعہ ستار شاہ محمود عالم قریشی کو بجلی چوری کروانے میں ملوث پائے جانے پرنوکری سے برخاست کر دیا۔ ایکسئین شیخوپورہ راشد سومرو کی بجلی چوری کروانے کے الزام میں 2سال کے لئے پروموشن روک دی گئی اور ان کو گریڈ 18پر 2سال کے لئے مستقل کر دیا گیا اور ایکسئین مانانوالہ محمد رضوان کی بجلی چوری کروانے کے الزام میں ایک سال کے لئے سالانہ انکریمنٹ روکنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ دوسری جانب کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں ڈیڈ ڈیفالٹر جس کے ذمہ تین کڑور سے زائد کی رقم تھی نیا کنکشن دینے کے الزام میں درج ذیل افسران کیخلاف انکوائری کرنے کے بعد کارروائی کی گئی۔ ایکسئین گلشن راوی(ڈی ڈی ٹی نادرن سرکل) محسن علی کے عہدے میں تنزلی کرتے ہو ئے گریڈ 18 ایکسئین سے گریڈ17 پرایس ڈی او بنا دیا گیا۔ ایکسئین کوٹ عبدالمالک مزمل حسین کی2سال کے لئے پروموشن روک دی گئی اور ان کو گریڈ 18میں 1سال کے لئے مستقل کر دیا گیا۔ ایکسئین ایم اینڈ ٹی نجم الحسن کی 1سال کے لئے انکریمنٹ روک دی گئی۔ایس ڈی او کوٹ عبدالمالک علی عباس کی 2سال کے لئے پروموشن روک دی گئی اور ان کو گریڈ17پر 1سال کے لئے مستقل کر دیا گیا۔ لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ 1مرزا عقیل بیگ جو کہ نادرن سرکل میں ہیڈ ڈرافٹ مین کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ان کے عہدے میں تنزلی کرتے ہوئے ان کو لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ2بنا دیا گیا اور ان کو1 سال کے لئے لائن سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر مستقل کر دیا گیا۔ محمد سدھیر چودھری ہیڈ آف اکنامک افئیرز، پاکستان Muhammad Sudhir Chaudhry Head Of Economic Affairs, Pakistan
مزیدخبریں