شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140روپے فی کلو چینی فروخت کرینگے

06:30 PM, 10 Sep, 2023

احمد علی
لاہور: پنجاب حکومت اورشوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی قیمت پر مسلسل تین روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اورشوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی قیمت پر مسلسل تین روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔اس ضمن میں نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے شوگر ملز مالکان کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں طہ پایا کہ شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی سینٹرز،ماڈل بازاروں اوراتوار بازاروں میں خصوصی سٹالز پر چینی فروخت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے۔چینی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو ہوگا۔ ملاقات میں کرشنگ سیزن28اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیاگیا۔شوگر ملزمالکان کے وفد نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے اورپنجاب میں ضرورت سے زیادہ چینی موجود ہے۔ شوگر ملزمالکان کے وفد میں ہارون اختر،ذکا اشرف،فواد مختاراوردیگر شامل تھے۔صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویراورچیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزیدخبریں