ڈیفنس بی کےعلاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

11:15 AM, 10 Sep, 2024

ویب ڈیسک: ڈیفنس بی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈاکو شہری سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے، دوران پٹرولنگ پولیس نے ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی اور بھاگنے کی کوشش کی۔

 پولیس نے اپنے آپکو محفوظ رکھتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، فائرنگ رکنے پر 01 ڈاکو اپنے ہی ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جسکی قیصر عاصم کے نام سے شناخت ہوئی ہے  جسے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم سے اسلحہ برآمد، 51 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔

مزیدخبریں