پی ٹی آئی قائدین کیخلاف اسلام آباد میں 4 مقدمات درج کرلیے گئے

12:49 PM, 10 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی قائدین کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر اور این او سی کی خلاف ورزی پر 4 ایف آئی آرز درج کرلی گئی ہیں۔ جن میں سے ایک مقدمہ تھانہ نون جبکہ 3 تھانہ سنگجانی میں درج کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں پی ٹی آئی رہنما زبیر خان، شعیب شاہین اور عامر مغل نامزد ہیں۔

اسلام آباد کے تھانہ نون میں درج ایف آئی آر میں دہشتگردی سمیت 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ 

ایف آئی آر میں جلسے کے دوران کار سرکار میں مداخلت، تھوڑ پھوڑ اور اشتعال انگیزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ 

دوسری جانب پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے خلاف تھانہ سنگجانی میں تین مزید مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ایک مقدمہ جلسے کیلئے جاری این او سی کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں پی ٹی آئی کی جلسے میں موجود تمام قیادت کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مقدمات کی ایف آئی آرز کو میڈیا سے چھپانے کیلئے اعلیٰ افسران نے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ مقدمے میں وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

تھانہ سنگجانی میں ہی سابق اسپیکر اسد قیصر اور چئیر مین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھہ کے خلاف بھی انسداد دہشتگردی کے الگ الگ مقدمات درج کئے ہیں۔

مزیدخبریں