ویب ڈیسک: امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قتل کے مرکزی ملزم گوگی بٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع نے خبر دی ہے کہ گوگی بٹ کو پنجاب پولیس نے کراچی کے برنس روڈ پر فریسکو بیکری کے نزدیک رہائشی علاقے سے گرفتار کرلیا ہے۔ گوگی بٹ بالاج ٹیپو قتل کیس کے مرکزی کردار تھے۔
یاد رہے کہ امیربالاج ٹیپو کو رواں سال 19 فروری کو ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران ایک شوٹر نے قتل کردیا تھا۔ جس کی شناخت مظفر حسین کے نام سے ہوئی تھی۔ جو کہ بہت عرصے تک طیفی بٹ کا گن مین رہ چکا تھا اور گوگی بٹ سے بھی رابطے میں رہنے کا انکشاف ہوا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ گوگی بٹ کافی عرصے سے طیفی بٹ اور ٹیپوٹرکاں والا گینگ میں چل رہی چپقلش کی وجہ سے روپوش تھے۔
دوسری جانب امیر بالاج قتل کیس کے معاملے میں کراچی پولیس کا بیان بھی منظرعام پر آگیا ہے۔ کراچی پولیس ملزم گوگی بٹ کی گرفتاری سے لاعلم نکلی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے کسی کارروائی کی اطلاع نہیں دی گئی۔ ملزم کی کراچی میں موجودگی کا بھی علم نہیں۔