ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکا دیا، میں آج سے اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی فریق سے بھی مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں.
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے پارٹی کو ہدایت کررہا ہوں اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا، اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکا دیا ہے، میں آج سے اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی فریق سے بھی مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے خلاف FIRمیں بڑی غلطی کاانکشاف
انہوں نے کہا کہ میں نے 6 پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی اجازت دے رکھی تھی، میں نے کبھی کسی کو بات چیت سے نہیں روکا، 8 ستمبر کے جلسے کی تاریخ اور این او سی اسٹیبلشمنٹ نے دیا تھا، ہمیں اجازت ملے یا نہ ملے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ نے اٹھایا یہ اخبارات میں چھپا ہے، ایک صوبے کے وزیراعلی کو اٹھا کر آپ نفرتیں بڑھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کوسزاسنانےوالےجج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری
صحافی نے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور کے بیانات سے بغاوت کا تاثر جاتا ہے کہ آپ بغاوت کی ترغیب دے رہے ہیں؟
عمران خان نے کہا کہ ہم نے کون سی بغاوت کی ہے؟ علی امین گنڈا پور نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے اور میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، علی امین گنڈا پور کے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے اسے پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے وہ پارٹی چھوڑ دے۔
کئی سوالات کے جوابات پر انہوں نے کہا کہ پہلے ہی بلوچستان آپ کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، فیصل واوڈا ان کا ماؤتھ پیس ہے،آپ ارشد شریف قتل کیس کا اوپن ٹرائل کرلیں، حکومت کی آئی ایم ایف سے ڈیل کا علم نہیں۔