خاورمانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

03:37 PM, 10 Sep, 2024

ویب ڈیسک: ساہیوال میں  کروڑوں روپے کی کرپشن کے معاملے پرعدالت نے موسی مانیکا کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے  آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں  کروڑوں روپے کی کرپشن کا معاملہ،خاور مانیکا اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے۔اسپیشل جج اینٹی کرپشن آصف بشیر نے خاور مانیکا کی جانب سے بریت کیلئے دی جانے والی درخواست خارج  کرتے ہوئے کیس قابل سماعت قرار دیدیا۔

موسی مانیکا کی عدم حاضری پر میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروایا گیا۔

عدالت نے موسی مانیکا کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے  آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔ کرپشن کیس کی آئندہ سماعت 20 ستمبر 2024 ہو گی۔

مزیدخبریں