پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت،جوابی کارروائی میں 16طالبان ہلاک

03:52 PM, 10 Sep, 2024

ویب ڈیسک: افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ  شروع کی گئی۔ 

بِلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ افغان سائڈ سے ۸ اور ۹ ستمبر کی شام تک جاری رہا۔ پاکستان آرمی کی جانب سے افغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق اب تک16 افغان طالبان ہلاک جبکہ27 زخمی ہو چکے ہیں۔ افغان طالبان کے دو ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر کسی بھی قسم کی بِلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مزیدخبریں