آئی فون 16 میں دنیا بدل دینے والا کیمرے کا بٹن بےانتہاخصوصیات کا حامل 

04:13 PM, 10 Sep, 2024

ویب ڈیسک: آئی فون کے نئے لانچ ہونے والے موبائل میں دنیا بدل دینے والے کیمرے کے بٹن کی خصوصیات بارے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

ایپل کے مطابق آئی فون 16  ایپل انٹیلی جنس کے لیے تخلیق کیا گیا ہے۔ اس نئے آئی فون میں ایرو سپیس گریڈ ایلومینیم استعمال کیا گیا ہے، جو صارفین کو الٹرا مرین، ٹیِل، پِنک، وائٹ اور بلیک رنگوں میں میسر ہوگا۔

آئی فون 16 کی سکرین کا سائز 6.1 انچ جبکہ آئی فون 16 پلس کی سکرین کا سائز 6.7 انچ ہوگا۔

اس سال آئی فون 16 میں ایکشن بٹن بھی مہیا کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جو سب سے اہم فیچر ایپل نے متعارف کروایا ہے وہ کیمرا کنٹرول بٹن ہے۔

کیمرا کنٹرول بٹن کے ایک کلک کے ساتھ صارفین کیمرے تک فوری رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس بٹن پر انگلی کو سلائیڈ کرکے صارفین کیمرے کی مختلف خصوصیات جیسے زوم اور کیمرہ موڈز کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ بٹن کو ایک مرتبہ دبانے سے فوٹو، جبکہ دبائے رکھنے سے ویڈیو ریکارڈ کی جاسکے گی۔

آئی فون 16 میں ایک بالکل نئی A18 چپ متعارف کروائی گئی ہے جو ایپل کے مطابق آئی فون 15  کے مقابلے تیس گنا زیادہ تیز رفتار ہے۔

آئی فون 16 اور 16 پلس میں 48 میگا پکسل کا مین کیمرا اور 2x  ٹیلی فوٹو کیمرا دیا گیا ہے جو 60 فریمز فی سیکنڈ پر  4kویڈیوز ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایپل کے مطابق آئی فون 16 میں دونوں کیمروں کا امتزاج ایسے کیا گیا ہے کہ صارفین ان کی مدد سے الٹرا وائڈ، میکرو اور سپیشل فوٹوگرافی بھی کر پائیں گے۔ اس ٹیکنالوجی کو ایپل نے فور کیمرہ فیوژن کا نام دیا ہے۔

ایک نیا 48 میگا پکسل کا "فیوژن کیمرا" شامل ہے، جو ڈیٹا کو دوگنی تیزی سے پڑھ سکتا ہے، اور 48 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرہ جو وسیع زاویہ کے شاٹس کیپچر کر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ آئی فون 16 پرو کے کیمرے میں 5x  ٹیلی فوٹو کیمرا بھی موجود ہے جو زوم فوٹوز کے لیے مزید تفصیل شامل کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ ایپل نےفور کے میں 120 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے ویڈیو کیپچر بھی متعارف کرایا ہے، جو آئی فون کیمرہ کا ’اب تک کا سب سے زیادہ ریزولوشن اور فریم ریٹ ہے‘۔

ایپل کے مطابق آئی فون 16  پرو ماڈلز میں چار ’سٹوڈیو کوالٹی‘ مائکس ہیں، جو سٹوڈیو کوالٹی ریکارڈنگ کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ اس میں ایک نیا ’آڈیو مکس‘ فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، اس فیچر کو استعمال کر کے صارفین مشین لرننگ کی مدد سے آڈیو ریکارڈنگز میں سے بیک گراؤنڈز سے غیر ضروری آوازیں بھی خارج کر سکیں گے۔

آئی فون 16 کی قیمت 799 امریکی ڈالر جبکہ آئی فون  16 پلس کی قیمت 899 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ دونوں ماڈلز 20 ستمبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

مزیدخبریں