پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے خلاف ایف آئی آرمیں بڑی غلطی کاانکشاف

04:18 PM, 10 Sep, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آبادپولیس کی نااہلی کا ایک اور پول کھل کر سامنے آگیا، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے خلاف ایف آئی آرمیں بڑی غلطی کاانکشاف ہوگیا۔

تفصیلا ت کے  مطابق پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ این او سی کا ٹائم 7 بجے تک کا تھا لیکن یہ وقوعہ اورمقدمہ تو اس سے پہلے کا درج کیا گیا ہے.

نعیم حیدرپنجوتھہ نے اپنے اکاؤنٹ سے ایف آئی آر کی کاپی بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

 

مزیدخبریں