گلبرگ کنٹینر جلانے کا کیس،میاں اسلم اقبال و دیگر کو اشہاری قرار دیدیا گیا

04:26 PM, 10 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) عدالت نے ملزمان علی ملک ، میاں اسلم اقبال اور شہزاد خرم کو اشتہاری قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت  میں   گلبرگ کنٹینر  جلانے اور کار سرکار میں مداخلت کا کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان علی ملک ، میاں اسلم اقبال اور شہزاد خرم کو اشتہاری قرار دے دیا ۔

عدالت  کی جانب سے  ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں