خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس،  ملزم حسن شاہ  اور رفیق کا جسمانی ریمانڈ منظور 

04:34 PM, 10 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے 18 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں   خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے اور تاوان مانگنے  کے کیس کی سماعت ہوئی۔مرکزی ملزم آمنہ عروج کے شریک  ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

عدالت نے   ملزمان کو تفتیشی افیسر کی استدعا پر 8 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے 18 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔

واضح رہے کہ  ملزمان کے خلاف تھانہ سندر میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں