ٹویوٹا کرولا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 8 سے 9 لاکھ کی کمی کردی

07:47 PM, 10 Sep, 2024

ویب ڈیسک:آٹو سیکٹر سے اچھی خبر،  2024 -25 کے مسلسل دوسرے مہینے میں آٹو سیکٹر کی فروخت میں اضافہ، دوسری جانب انڈس موٹرز کمپنی نے ٹویوٹا کرولا کراس کے مختلف ویریئنٹ پر لاکھوں روپے کمی کا اعلان کردیا، کرولا کراس کے چار ویریئنٹ کی قیمت میں 8.5 لاکھ روپے سے 9 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دو ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد اضافہ ہوا،گزشتہ مالی سال کے جولائی اور اگست میں 12 ہزار 671 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں،رواں سال کے ان دو مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت کی تعداد 17 ہزار 300 تک پہنچ گئی،دو مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت میں 4 ہزار 617 یونٹس کا اضافہ ہوا،اگست میں مجموعی طورپر 8 ہزار 699 گاڑیاں فروخت ہوئیں ۔

سابق صدر پاپام مشہود علی خان کا کہناتھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کی امید ہے، شرح سود میں مزید کمی سے آٹو سیکٹر کے لئے فائدہ مند ہوگئی، سال 2024 اٹو سیکٹر کا بد ترین سال تھا ،موجودہ اضافہ انڈسٹری کیلئے اچھا ہے لیکن آٹو سیکٹر کے بد ترین سال سے مقابلہ کرنا درست نہیں ہے،شرح سود سنگل ڈیجٹ پر انے سے اٹو سیکٹر زبردست پرفارم کر سکتا ہے۔

انڈس موٹرز کمپنی نے ٹویوٹا کرولا کراس کےمختلف ویریئنٹ پر لاکھوں روپے کمی کا اعلان کردیا، دو ماڈل پر ساڑھے 8 لاکھ روپے جبکہ دو ماڈل پر 9 لاکھ روپے کی بڑی کمی کی گئی،کرولا کراس کی پہلی سالگرہ کی خوشی میں قیمت میں کمی کی گئی،کرولا کراس کی کم سے کم قیمت 72 لاکھ 99 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 89 لاکھ 99 ہزار ہوگئی۔

مزیدخبریں