سکولوں کے نئے اوقات کار اور پرائیوٹائزیشن، اساتذہ نے اہم مطالبہ کردیا

10:41 PM, 10 Sep, 2024

ویب ڈیسک: گرینڈ ٹیچرز الائنس اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے کل احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

اساتذہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ سکول کے نئے اوقات کار اور پرائیوٹائزیشن کا فیصلہ واپس لیا جائے، ایجوکیٹرز کی غیر مشروط مستقلی ، ٹائم سکیل ، اساتذہ کی اپ گریڈیشن اور انھیں سروس پروموشن دی جائے۔

جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ لیو انکیشمنٹ کو بحال اورکمپیوٹر ٹیچرز کا الاؤنس لگایا جائے گا، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو کل بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں