خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی؟

11:04 PM, 10 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کے لئے اچھی خبر ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی جس کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی توقع ہے۔

تفصیلات کےمطابق لندن برینٹ آئل دسمبر 2021 کی کم ترین سطح تک گر گیا ،لندن برینٹ آئل 3 سال کی کم سطح 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ،اوپیک نے 2025 میں آئل کی طلب میں کمی کی پیش گوئی کی ہے ۔

لندن برینٹ آئل2.70 ڈالر سستا ہوکر  69 ڈالر 8 سینٹس فی بیرل پر آگیا ،امریکی خام تیل 4 مئی 2023 کی کم سطح 65 ڈالر 82 سینٹس فی بیرل تک گرگیا،امریکی خام تیل 2.85 ڈالر سستا ہوکر 65.82 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے۔

ماہرین کا کہناتھا کہ خام تیل سستا ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی توقع ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونے سے مہنگائی کی شرح بھی مزید کم ہو جائے گی۔

مزیدخبریں