پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 19مارچ 2021

استعفوں کے معاملہ پر سی ای سی کا اجلاس 4 اپریل کو طلب کیا ہے۔ سی ای سی کے فیصلہ سے پی ڈی ایم قیادت اور آپ کو مطلع کردیا جائے گا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

موٹر وے زیادتی کیس کا ٹرائل مکمل ہو گیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ 20 مارچ کو سنایا جائے گا۔

سندھ کی عدالت عالیہ نے کتا مار مہم کے حوالے سے لاپروائی برتنے پر فریال تالپور سمیت دو ارکان کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی سے اس غفلت پر وضاحت بھی طلب کر لی گئی۔

این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن ہونے جا رہا ہے جس کے لیے سیاسی جماعتوں اور عدالت عظمیٰ کے تحفظات پر رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ الیکشن 10 اپریل کو گا، وفاقی کابینہ نے منظوری دی۔

گوگل کی جانب سے 10 ہزار سے زائدہ ملازمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمپنی نے امریکی مارکیٹ میں 7 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کا اعلان کیا جس سے 10 ہزار سے زائد لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں