’’متبادل عمران خان کا نہیں، مریم نواز کا تیار ہو چکا‘‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ متبادل عمران خان کا نہیں مریم نواز کا تیار ہو چکا، مریم نواز پریشانی میں ادھر ادھر بھاگ رہی ہیں، آنے والا وقت بتائے گا کہ متبادل کس کا تیار ہو گیا ہے۔

اس سے قبل اپنی پریس کانفرنس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا جائے گا، ماضی میں گلبرگ اور جوہر ٹاؤن میں منظور نظر لوگوں کو پلاٹ دیئے گئے، چھوٹا گھر بنائیں گے جو غریب آدمی کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان کا وژن پچاس لاکھ گھر بنانے کا ہے، کیا غریب شہریوں کا اس ملک پر کوئی حق نہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں