پی ایس ایل کے التواء سے دلبرداشتہ ڈیرن سیمی خوش ہو گئے

ویب ڈیسک: پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے پاکستان کی خوبصورت کے حوالے سے اہم ٹویٹ کی ہے۔ جس میں انھوں نے انتہائی اہم پیغام بھی دے دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے التواء پر میں بہت دلبرداشتہ ہو گیا تھا۔ اس ٹویٹ میں انھوں نے اپنی اس صورتحال کے علاوہ بھی کچھ لکھا ہے۔

انھوں نے لکھا ہے کہ اب میں اپنے آپ کو خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے علاوہ پاکستان کی خوبصورتی دریافت کر کے میں خود کو خوش قسمت سمجھ رہا ہوں۔ اپنی ٹویٹ میں انھوں نے #sammyinpakistan کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں