ویب ڈیسک: واٹس ایپ سروس بحال ہو گئی ہے۔ میسجنگ سروس واٹس ایپ کا سرور ڈاؤن ہو نے کی وجہ سے چند ہی منٹ میں صارفین نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ واٹس صارفین کو اپنے پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنے آ رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں بھی واٹس ایپ کی سروس متاثرہوئی۔ صارفین کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شکایات کے انبار لگ گئے۔ چند ہی منٹوں پر ٹوئٹر پر واٹس ایپ کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ وہ نہ صرف واٹس ایپ بلکہ انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر کے استعمال میں بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
The worst problem of instagram and whatsapp being down is that you have to use twitter even though you would have been using twitter anyway but now we all feel trapped here.
— TechnicallyRon (@TechnicallyRon) March 19, 2021
WhatsApp, Instagram & Facebook down. Who did Mark Zuckerberg Offend
— Bizzle Osikoya (@bizzleosikoya) March 19, 2021