خاتون اول بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس میں مبتلا

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے بعد خاتون اول بشریٰ بی بی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے تصدیق کر دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں نے ایک ٹویٹ پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے وزیراعظم اور خاتون کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔ اپنی ٹویٹ میں انھوں نے ایک گرافک بھی شامل کیا ہے جس پر آیت کریمہ تحریر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں