پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 20 مارچ 2021

وزیر اعظم عمران خان کے بعد خاتون اول بشریٰ بی بی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے تصدیق کر دی ہے

چیرمین سیںٹ صادق سنجرانی کا وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔ اللہ پاک وزیر اعظم اور خاتون اول کا جلد صحت یابی عطا فرمائے، غیر معمولی صورت حال یے پیش نظر مشکل فیصلے اٹھانے پڑ رہے ہیں۔ چئرمین سینیٹ

تحریک انصاف کے دور حکومت میں انصاف کا بول بالاہوا۔ موٹر وے زیادتی کیس میں مجرموں کو سزائے موت کا فیصلہ معاشرے میں عورت کو تحفظ دے گا۔ خاتون کو اپنی دردندگی اور ہوس کا نشانہ بنانے والے عبرت کا نشان بنیں گے

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، پنجاب حکومت کا لاہور کے ہسپتالوں کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ ۔فیصلہ صوبے میں کوویڈ کیسز میں اضافے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جہاں حکومتی اور دیگر اہم شخصیات نے ان کے جلد صحتیاب ہونے کے لیے دعائیں کی ہیں وہیں ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں