لاہور (پبلک نیوز) شہر میں مغربی ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کا آغاز ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں موجودہ سلسلہ 3 روز تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹھنڈی ہواؤں نے رخ کرلیا۔ ہلکی ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری رہنے کا امکان ظاہر کہا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فی صد ریکارڈ کیا جائے گا۔ ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو بوندا باندی ہوئی۔ فیروزپور روڈ، اقبال ٹاؤن، ٹھوکر، اسلامپورہ، شمالی لاہور، اندرونی لاہور، انارکلی، مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ، جوہر ٹاون میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔