پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،22 مارچ 2021

کورونا کی تیسری لہرمیں تیزی ،ایک دن میں 3 ہزار 669 نئے کیس رپورٹ، مہلک وائرس نے 24 گھنٹوں میں مزید 20 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 863 تک جا پہنچی ، فعال کیسز 33 ہزار 70 ہو گئے ، 5 لاکھ 83 ہزار 538 مریض صحت یاب بھی ہوچکے

این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج ہو رہا ہے ،ملک بھرمیں کورونا کی بگڑتی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا امکان،ایس او پیز پرعمل درآمد کے لئےمزید پابندیاں لگانے کی تجویز

اصولی فیصلہ ہو چکا،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا، مریم نواز کی مولانا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو،، کہا کوشش ہے پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متحد رہیں،پی ڈی ایم حکومت کوپتلی گلی سےنکلنے کا موقع نہیں دے گی،مریم نوازنے حمزہ شہباز سے اختلافات کی خبروں کوبےبنیاد قرار دے دیا

پی ڈی ایم متحد ہے، کچھ معاملات کو کنٹرول کر لیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان کا دعوی، کہا پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے فیصلے کا انتظارکریں گے۔ 26 مارچ کومریم نوازکی پیشی پرپی ڈی ایم کارکن ساتھ جائیں گے

عید الفطر کے بعد لانگ مارچ کیا جائے، ن لیگ کی پی ڈی ایم کو تجویز، مولانا فضل الرحمان کی مریم نواز کے ساتھ جاتی امراء میں بیٹھک،، نوازشریف کی ویڈیو لنک سے شرکت، پیپلزپارٹی کے استعفے نہ دینے پر تفصیلی مشاورت، حکومت مخالف تحریک سے متعلق کسی بھی فیصلے سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں