لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایماندار قیادت کو ورثے میں ملے مسائل کے باوجود ملک میں استحکام لایا گیا۔
سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ تحریک پاکستان میں شامل ہمارے بزرگوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں جان و مال کی لازوال قربانیاں دیکر قیام پاکستان کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کیا۔ اس خوبصورت اور زرخیز خطے کو چند خاندانوں نے گِدھوں کی طرح نوچ کھانے اور عدم استحکام سے دوچار کرنے کیا
وزیراعظم عمران خان کی ایماندار قیادت کو ورثے میں ملی تباہ حال معیشت، مشکل ترین حالات اور کورونا وبا کے باوجود الحمدللہ وطن عزیز میں ہر اعتبار سے استحکام آیا۔ اب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بے شمار ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کی بدولت پاکستان تعمیر و ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 22, 2021
انہوں نے پوسٹ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی ایماندار قیادت کو ورثے میں ملی تباہ حال معیشت، مشکل ترین حالات اور کورونا وبا کے باوجود الحمدللہ وطن عزیز میں ہر اعتبار سے استحکام آیا۔ اب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بے شمار ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کی بدولت پاکستان تعمیر و ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہے۔