کراچی ( ویب ڈیسک ) ممتاز اداکار سوہائے علی آبڑو رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ٗ اس کے شوہر سابقہ کرکٹر حنیف محمد کے پوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ممتاز اداکارہ سوہائے علی آبڑو لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے پوتے شہزار شعیب کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔جبکہ شہزار شعیب کے والد شعیب محمد بھی ٹیسٹ کرکٹر رہے ہیں۔ سوہائے نے اپنی شادی کی تقریب میں سنہری رنگ کا جوڑا پہنا جسے سوشل میڈیا پر شائقین کی طرف سے بہت پسند کیا گیا۔
ان کے شوہر شہزار شعیب بھی فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں انہوں نے اپنی گولڈن کلر کی شیروانی زیب تن کر رکھی تھی ۔ اداکار ہمایوں سعید اور دیگر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر نوبیاہتا جوڑے کی شادی کی تصادیر اپ لوڈ کیں جو جلد ہی وائرل ہو گئیں اور مداحین نے سوہائے کو زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد اور نیک تمنائیں دیں۔