اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز جو مرضی کر لیں ٗ دھمکی دے دیں ٗ یا کسی کاروباری شخص سے سفارش کروا لیں انہیں ای سی ایل پر این آر او نہیں مل سکے گا۔
سوشل میڈیاپر اپنی ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر کل بوکھلائی ہوئی نظر آئیں۔ نیب، اداروں اور مخالفین کو گالی گلوچ کر رہی ہیں،بے غیرت جیسے الفاظ کا استعمال ہو رہا ہے۔نیب کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں احتساب کے لئے بلایا تو لشکر کشی کریں گی اور ساتھ ساتھ ایک بڑے کاروباری شخص کی وساطت سے NRO کی بھیک مانگی جا رہی ہے۔لیکن جو مرضی کر لیں ECLپر NRO نہیں ملے گا۔
مریم صفدر کل بوکھلائ ہوئی نظر آئیں۔ نیب، اداروں اور مخالفین کو گالی گلوچ،بے غیرت جیسے الفاظ کا استعمال۔نیب کو دھمکی اگر انہیں احتساب کے لئیے بلایا تو لشکر کشی کریں گی۔اور ساتھ ساتھ ایک بڑے کاروباری شخص کی وساطت سے NRO کی بھیک مانگی جا رہی ہے۔
جو مرضی کر لیں ECLپر NRO نہیں ملے گا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 22, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اب اگر نیب ان کے ان کیساتھ زیادتی کی تو وہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے جبکہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کی نیب پیشی کے موقع پر لاکھوں کارکنان ساتھ جائیں گے۔