لاہور(پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی گزشتہ روز ہونے والی ٹیسٹنگ کے نتائج آ گئے۔
تمام کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا۔ حسن علی آج لاہور رپورٹ کریں گے جبکہ کل بائیو سیکیور ببل میں داخل ہونگے۔
بائیو سیکیور ببل میں 24 گھنٹے آئسولیشن میں دو کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ دونوں ٹیسٹ منفی آنے پر حسن علی 26 مارچ کو ٹیم کے ساتھ جوہانسبرگ روانہ ہو سکیں گے۔