لاہور: دس سالہ بچے سے 4 افراد کی اجتماعی زیادتی

لاہور(پبلک نیوز) موٹروے زیادتی کیس کے بعد گجر پورہ میں ایک اور زیادتی کیس سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق دس سالہ معصوم بچے کو چار افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس روایتی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو چھوڑ بھی دیا۔

تھانہ گجر پورہ پولیس نے 10 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے چاروں ملزمان کو مبینہ طور پر رشوت لیکر چھوڑا۔ چاروں افراد نے دو روز قبل دس سالہ معصوم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ متاثرہ بچے کے اہلخانہ کی تھانہ گجر پورہ میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دی لیکن پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کیا گیا۔ بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ پولیس نے ڈرا دھمکا کر سادہ کاغذات پر دستخط کروا لیے۔

متاثرہ بچے کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس انکی بات نہیں سن رہی، اعلیٰ حکام انصاف فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں