اسلام آباد ( پبلک نیوز)ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی حریم شاہ نے اپنی سہیلی عائشہ ناز پر تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اور سیاستدانوں کے ساتھ نازیبا ویڈیوز کے ذریعے مشہور ہونے والے حریم شاہ ان دنوں ایک بار پھر خبروں میں ہیں جب انہوں نے اپنی تازہ سہیلی عائشہ ناز پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنے ایک مرد ساتھی کے ساتھ مل کر حریم شاہ کے فلیٹ میں گھس کر اس پر تشدد کیا ہے اور اب اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
تھانہ گولڑہ اسلام آباد میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی طرف سے ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے جس میں حریم شاہ E-11کے ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں جہاں پر ان کی سابقہ سہیلی عائشہ ناز اپنے ساتھی گل ریحان کے ساتھ آئی اور ان دونوں نے حریم شاہ پر تشدد کیا اور میرے شور مچانے پر فرار ہوگئے اور اب مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عائشہ ناز اور حریم شاہ ایک بار پیسوں کے لین دین پر لڑائی کی وجہ سے پولیس کیس کا سامنا کر چکی ہیں مگر پھر ان دونوں میں صلح ہو گئی تھی اور ان دونوں نے میڈیا پر ایک ساتھ آنا شروع کر دیا تھا۔عائشہ ناز اسلام آباد کے حلقوں میں دل جان کے نام سے مشہور ہیں اور حریم شاہ کی کاروباری پارٹنر بھی ہیں۔
مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی بھی یہی عائشہ ناز تھیں جبکہ ویڈیو حریم شاہ نے بنائی تھی۔