اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کی تازہ تصویر آگئی ٗ وہ معمول کے مطابق دفتری امور سرانجام دے رہے ہیں اور بیماری کے باوجود آسودہ ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان اپنی اہلیہ کے ساتھ کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں ہیں مگر اس دوران بھی وہ معمول کے مطابق دفتری کام کرنے میں مصروف ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل ان کی سرگرمیوں سے متعلق خبریں مل رہی ہیں۔
خان صاحب کی آج کی تصویر۔ خان صاحب آج اپنا معمول کا دفتری کام کر رہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے آپکی دعاؤں سے وہ comfortable ہیں۔ آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ۔ pic.twitter.com/0HMCPQASAY
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 22, 2021
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر وزیر اعظم عمران خان کی آج کی ایک تصویر اپ لوڈ کی ہیں جس میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں اور بیماری کے باوجود ان کے حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’’خان صاحب کی آج کی تصویر ٗ خان صاحب آج اپنا معمول کا دفتری کام کر رہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے آپکی دعاؤں سے وہ آسودہ ہیں۔ آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ‘‘۔