راولپنڈی (پبلک نیوز) یوم پاکستان پریڈ ری شیڈول کر دی گئی ہے جس کی تصدیق آئی ایس پی آر نے کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق موسم کی صورتحال اور آئندہ 2 روز بارش کی پیشگوئی کے باعث یوم پاکستان پریڈ ری شیڈول کی گئی۔ یوم پاکستان کی پریڈ اب 23 مارچ کو نہیں ہو گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ اب 23 مارچ کے بجے 25 مارچ کو ہو گی۔