حیدر آباد :آوارہ کتوں نے 800 افراد کو کاٹ لیا

حیدر آباد (پبلک نیوز) شہر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ،سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کو بھی انتظامیہ نے نظرانداز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران آوارہ کتوں نے بچوں اور خواتین سمیت 800 افراد کو زخمی کردیا، دوسری جانب سے رواں برس 3200 افراد کو کتا کاٹنے کی ویکسین لگائی گئی۔

ذرائع کے مطابق روزانہ 14 سے 15 شہری خوامخوار کتوں کی زد میں آ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں