سینئر پارلیمنٹیرینز کونسل اجلاس، اپوزیشن کا بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر آراکین قومی اسمبلی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ کے بعد اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سینئر پارلیمنٹیرینز کونسل کے اجلاس سے اپوزیشن کا بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے یہ کیا گیا ہے کہ حکومت کے کسی بھی اجلاس میں اپوزیشن شریک نہیں ہو گی۔ اسپیکر کی جانب سے سنئیر پارلیمنٹیرین کونسل کو تسلیم نہیں کرتے۔ نا اہل حکومت کے ساتھ کسی پلیٹ فارم پر بیٹھنا نہیں چاہتے۔

کونسل کا اجلاس وفاقی وزیر سید فخر امام کی کنوینرشپ میں منعقد ہوگا۔ سینئر پارلیمنٹیرینز کونسل نے 6 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ممبران قومی اسمبلی کے ساتھ بدسلوکی کے واقعہ پر غور کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں