لاہور (پبلک نیوز) مولانا کو جاتی امراء بلانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، سیاست میں ن اور ش مدمقابل آگئی ہیں۔ پی ڈی ایم کی ہانڈی بیچ چوراہے میں پھوٹ چکی۔ جعلی راجکماری کو پیغام دینا چاہتی ہوں آپ پھولن دیوی کا روپ نہ دھاریں۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوش اعوان نے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے اہم اجلاسوں کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ہانڈی بیچ چوراہے میں پھوٹ چکی ہے۔
انھوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی راجکماری کو پیغام دینا چاہتی ہوں آپ پھولن دیوی کا روپ نہ دھاریں۔ فلمی اسٹائل کی بڑھکیں فلموں میں ہی اچھی لگتی ہیں۔ فلموں سے متاثر ہیں تو آپ اس شعبے کی طرف توجہ دیں۔ آپ کی دال گلتی نظر نہیں آتی، قانون کو ہاتھ میں لینے کے بجائے قانون کو جواب دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا کوجاتی عمرہ بلانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، سیاست میں ن اور ش مدمقابل آگئی ہیں۔ آپ کی دال گلتی نظر نہیں آتی، قانون کو ہاتھ میں لینے کے بجائے قانون کو جواب دیں۔ پی ڈی ایم کی ہانڈی بیچ چوراہے میں پھوٹ چکی۔
فردوش اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ کورونا ویکسین لگوا لیں۔